مولانا فضل الرحمان 171

ملک میں غیر آئینی حکومت اور اس وقت غیر اعلانیہ مارشل لاءہے،مولانا فضل الرحمان

نوابشاہ (رپورٹنگ آن لائن) سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ و قائد جمعیت علماءاسلام (ف) مولانا فضل الرحمان ملک میں غیر آئینی حکومت اور اس وقت غیر اعلانیہ مارشل لاءہے،چاروں صوبوں میں سویلین افسران کے بجائے فوج کے افسران کی بالادستی ہے، کراچی میں پولیس کے ساتھ والا واقعہ میں اعلیٰ افسران کی توہین و تذلیل کی گئی ہے۔

بدھ کو سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ و قائد جمعیت علماءاسلام (ف) نے نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیر آئینی حکومت ہے اور اس وقت غیر اعلانیہ مارشل لاءہے، چاروں صوبوں میں سویلین افسران کے بجائے فوج کے افسران کی بالادستی ہے اور ان کی گرفت ہے جبکہ سویلین انتظامیہ ان کے تابع نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس کے ساتھ والا واقعہ میں اعلیٰ افسران کی توہین و تذلیل کی گئی ہے، یہ ملک کے دوسرے صوبوں میں بھی ممکن ہے، ایپکس کمیٹی میں ایسا ہی منظر ہوتا ہے، بظاہر ملکی دفاع و سلامتی ہوتی ہے لیکن تمام چھوٹے چھوٹے انتظامی معاملات میں فوج کے نمائندے کی حیثیت بالاتر کی ہوتی ہے وہ کسی کو جوابدہ نہیں ہیں، ساری انتظامیہ صرف ان کو جوابدہ ہے اور یہی مارشل، ایمرجنسی کی علامتیں ہوتی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک پہلے یہ سے غیر اعلانیہ مارشل اور ایمرجنسی سے گزرا ہے، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، لیکن جمہوریت اور آئینی حکمرانی کی جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام کا ووٹ کا چوری کیا گیا لیکن اب عوام پر مسلط کئے جانے کی حکمرانی کا تصور ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں آئی جی سندھ کو یرغمال بنا کر مقدمہ درج کرایا گیا، اب پاکستان کی بقاءکی جنگ ہے اس میں تمام طبقے شریک ہیں اور پی ڈی ایم اتحاد دوبارہ الیکشن کرانے کےلئے ہیں، پی ڈی ایم کا گالا جلسہ کوئٹہ میں ہے اور ملک کی صورتحال نظروں کے سامنے ہے، ایک سال پہلے بھی ملین مارچ ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں