ملک میں بسوں 211

ملک میں بسوں اورٹرکوں کی پیداوار اور فروخت میں جون کے دوران کمی ریکارڈ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ملک میں بسوں اورٹرکوں کی پیداواراورفروخت میں جون کے مہینہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جون 2020ء میں ملک میں 283 یونٹس بسوں اورٹرکوں کی پیداواراور287 یونٹس کی

فروخت ریکارڈکی گئی، یہ شرح گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 43.55 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جون میں ملک میں 346 یونٹس بسوں اورٹرکوں

کی پیداوار اور412 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء میں ملک میں بسوں اورٹرکوں کی

فروخت میں مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں مجموعی طورپر85.44 یونٹس کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران ملک

میں 3477 یونٹس ٹرکوں اوربسوں کی پیداور3647 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی، مالی سال 2018-19ء میں ملک میں 6948 یونٹس بسوں

اورٹرکوں کی پیداوار اور6763 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، ان میں ہینو، نسان، ماسٹر، اورایسوزوکے بس اورٹرک شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں