لاہور (رپورٹنگ آن لائن)صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر ایم این اے کا سانحہ خضدار میں تین بچوں سمیت پانچ افراد کی شہادت پر اظہار افسوس ,بلوچستان کے ضلع خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول وین پر حملہ ایک بزدلانہ، سفاک اور انسانیت سوز دہشتگردی ہےسیف الملوکہم اس سانحے کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں۔ بھارت اور اس کے مقامی سہولت کار امن دشمنی کا مکروہ کھیل کھیل رہے ہیں،
مگر پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ متحد ہےشہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں لواحقین خود کو اکیلا نہ سمجھیں دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انشاءاللہ مجرم اپنے انجام کو ضرور پہنچیں گے، اور پاکستان دشمن عناصر کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائےگا