چینی 160

ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ،،کئی علاقوں میں فی کلو قیمت 150 روپے سے تجاوز کرگئی

لاہور/کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے اورکئی علاقوں میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے سے تجاوز کرگئی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 130 روپے کلو جبکہ پرچون کی قیمت 138 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح لاہور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرچون دکانوں میں چینی 140 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے ۔پشاور میں 3 روز پہلے 6 ہزار میں ملنے والی 50 کلو چینی کی بوری کی قیمت7100 روپے تک پہنچ گئی ہے،

اس طرح چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے کلو ہے جبکہ پرچون کی دکانوں میں چینی قیمت 145 سے 150 روپے فی کلو تک ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بڑے شہروں میں چینی کی قیمتیںاضافے سے فی کلو 150روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ دیہات اور قصبوں میں اس سے زائد پر فروخت ہو رہی ہے ۔دکانداروں کے مطابق ان کے پاس سرکاری نرخ 90روپے والی چینی بھی موجود ہے لیکن باریک ہونے کی وجہ سے عوام اس کی خریداری میں دلچسپی نہیں لے رہے اور موٹی چینی طلب کی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں