پولیو مہم 46

ملک بھر میں رواں سال کی آخری انسدادِ پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی، 4 کروڑ 46 لاکھ بچوں کوقطرے پلائے گئے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ملک بھر میں رواں سال کی آخری انسدادِ پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی،اس دوران 4 کروڑ 46 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر تک جاری رہی، اس دوران پنجاب میں تقریباً 2 کروڑ 29 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے

، سندھ میں تقریباً ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں،خیبر پختونخوا میں 71 لاکھ 57 ہزار سے زائد بچوں،بلوچستان میں 25 لاکھ 83 ہزار سے زائد بچوں،اسلام آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں،گلگت بلتستان میں تقریباً 2 لاکھ 74 ہزار بچوں اور آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 14 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

حکام نے والدین، سول انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیو ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکار قوم کے حقیقی ہیروز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں