محمد رضوان

ملتان سلطانز نے مجھے بحیثیت کپتان مکمل آزادی دی’ محمد رضوان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز نے مجھے بحیثیت کپتان مکمل آزادی دی ہے۔پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ملتان سلطانز نے جو اعتماد کیا کوشش کروں گا اس پر پورا اتروں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی پی ایس ایل ایڈیشن میں مجھے میچز نہیں ملے جس کا بڑا نقصان ہوا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ یہ پارٹ آف گیم ہے کسی کو ذمے دار قرار نہیں دوں گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہو گا، جس میں ملتان سلطانز اور دفاعی چمپئن لاہور قلندر آمنے سامنے ہوں گی۔