ملائیشیا

ملائیشیا میں مکمل ویکسینیشن والے افراد پر سے سفری پابندیاں ختم

کوالالمپور( رپورٹنگ آن لائن)ملائیشیا میں مکمل کورونا ویکسینیشن والے افراد پر سے سفری پابندیاں ختم کر دی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملائیشین وزیرِ اعظم اسماعیل صابری یعقوب نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مکمل ویکسینیشن کے حامل افراد 11 اکتوبر سے اندرون اور بیرونِ ملک سفر کر سکیں گے۔واضح رہے کہ ملائیشین وزیرِ اعظم اسماعیل صابری یعقوب نے یہ فیصلہ ملائیشیا میں 90 فیصد بالغ افراد کی ویکسینیشن مکمل ہونے کے بعد کیا ہے