محسن نقوی 18

مقصد صرف بنگلادیش کو عزت دلانا تھا، بی سی بی کے تمام مطالبات مانے گئے، محسن نقوی

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف بنگلادیش کو عزت دلانا تھا، ہم نے بنگلادیش کے سوا کوئی شرط نہیں رکھی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمارا مقصد بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ذاتی کوئی مقصد نہیں تھا، بنگلادیش کیلیے یہ اقدام کیا تھا، بنگلادیش کے جو جو مطالبات تھے مانے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے سری لنکا کے صدر کی درخواست پر قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دی۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہماری ٹیم کے 60 فیصد کھلاڑی خیبر پختونخوا سے ہیں۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے کام کر رہے ہیں، کرکٹ کے لیے اچھی خبریں دیں گے تاکہ یہاں کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں