علی امین گنڈا پور

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر بین الاقوامی تقریری مقابلے کا انعقاد قابل ستائش ہیں، علی امین گنڈا پور

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مزمت کرتے ہیں،

کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے حوالے سے بین الاقوامی تقریری مقابلے کا انعقاد قابل ستائش ہیں، تقریری مقابلے کے شرکا کو خوش آمد ید کہتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر تقریری مقابلہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، ایسے مقابلوں سے بین الاقوامی عوامی رائے عامہ کا بہتر اندازہ ہوتا ہے، مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی فوج کشی, غیر قانونی قبضہ اور تسلط قائم ہے، کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے، لاکھوں کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں خواتین کو بیوہ کر دیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں خواتین کو برسوں سے اپنے خاوندوں سے متعلق کوئی اطلاق نہیں ہے، کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے عزم و استقامت سے کھڑے ہیں ،

علی امین گنڈہ پور نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنے ناجائزتسلط کو مزید سخت کر رہا ہے ، بھارت نے پچھلے سال 5 اگست کو انتہائی قابل مذمت اقدامات اٹھائے، بھارت نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دھجیاں اڑائیں، بھارت اسرائیل طرز پر مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بین الاقوامی ورچوئل تقریری مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کشمیریوں کو نام نہاد مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے، لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کی شہریت دی جارہی ہے، بھارت کے یہ اقدامات خطے میں سیکورٹی سے متعلق شدید خدشات کو جنم دے رہے ہیں ، کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے سے بھارتی مذموم سازش کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، بھارت کے ہندوتوا ہندوانتہا پسند پالیسز کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،

علی امین گنڈہ پور نے کہا پاکستان نریندر مودی کے ہندو انتہا پسند نظریے کو بے نقاب کرتا رہے گا ، کشمیر سے متعلق جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے وڑن کو پوری دنیا میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، پاکستان کی کوششوں کے باعث آج دنیا میں بھارتی نام نہاد سیکولیرازم اور جمہوریت بے نقاب ہو چکی ہے، بھارت مذہبی آزادی کے حوالے سے خطرناک ملک بن چکا ہے،

بھارت میں ایمنسٹی انٹر نیشنل سمیت دیگر غیر جانبدار انسانی حقوق کی تنظیمیوں پر پابندی لگائی جارہی ہے، بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقت رکھنے والے ممالک ہیں ، بھارت کی انتہا پسند پالیسیز پوری دنیا کے امن کے لیے خطرناک ہیں، وفاقی وزیر نے یورپی پارلیمنٹ،برطانوی پارلیمنٹرین،او آئی سی،بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیوں کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر بھرپور سپورٹ کو سراہا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے متعلق حقوق کی آگاہی میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے، عالمی رائے عامہ تیزی سے کشمیریوں کی حمایت میں بڑھ رہی ہے،

عالمی رائے عامہ جلد اپنے معاشی،سیاسی مفادات کی حامل طاقتوں پر حاوی ہو گی، دنیا میں انسانی حقوق کے معاملات کو ترجیجی دی جائے گی ، مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں کاانعقاد کیا جائے گا، ایسے مقابلوں کے توسل سےمقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کو اجاگر کیا جاسکے گا۔