فیصل جاوید 209

مقبوضہ و آزاد کشمیر میں فرق سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوا،فیصل جاوید

مظفر آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں فرق کی وجہ سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ دنیا بھر میں ایک مثبت تاثر چھوڑ رہی ہے، کرکٹ ایک بڑا پلیٹ فارم ہے، جس سے کشمیر کاز کو تقویت ملے گی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کے پی ایل خوبصورت علاقے میں ہو رہی ہیں جہاں ندیاں ہیں، کشمیر پریمیئر لیگ سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں آزادانہ ووٹنگ ہوئی، اب ا?زادانہ کرکٹ ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں