مریم نوازشریف 27

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام مسلسل 78 برس سے آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں’مریم نواز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زشریف نے یوم شہدائے کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6 نومبر 1947میں لاکھوں نہتے کشمیری قابض بھارتی فوج نے بے دردی سے شہید کیا۔ یہ دن لاکھوں شہید کشمیری مسلمانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام مسلسل 78 برس سے آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو کشمیر ی پربھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ پاکستان اور پاکستانی عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ تھے ہیں اور رہے گے۔

بھارتی ظلم کیخلاف کشمیریوں کی لازوال جدوجہد، مزاحمت اور بے مثال قربانیوں کی ایک تاریخ ہے۔ بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں