کاٹن مارکیٹ 72

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھا ؤمیں غیر معمولی کمی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھا ؤمیں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ۔ ٹیکسٹائل ملز کی محتاط خریداری جبکہ جنرز گھبراہٹ میں روئی کم بھا ؤپر فروخت کررہے ہیں گو کہ کاروباری حجم تسلی بخش رہا کپاس کے بھا ؤمیں مندی کی بڑی وجہ ڈالر میں گراوٹ اور کوالٹی بھی نسبتا ہلکی بتائی جاتی ہے کپاس پیدا کرنے والے کئی علاقوں سے کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور کچھ علاقوں میں ملی بگ اور گلابی سنڈی کا مجموئی اثر نظر آیا جس کی وجہ سے فصل کو نقصان ہونے کا احتمال بتایا جاتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے کپاس کی فصل کو نقصان ہو رہا ہے بہرحال بعد ازاں موسمی حالات میں تبدیلی آنے کی وجہ سے نقصان میں کچھ افاقہ آنے کی امید بتائی جاتی ہے۔ بارشوں کی وجہ سے کوالٹی بھی متاثر ہورہی ہے۔موصولا اطلاعات کے مطابق آنے والے دنوں میں کپاس کی رسد میں اضافہ ہونے کی توقع ہے جس کی وجہ سے روئی کے بھاؤ میں اضافہ ہونے کا امکان کم نظر آتا ہے بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں بھی اتار چڑھاؤ نظر آتا ہے لیکن بھاؤ میں نمایاں اضافہ ہونے کی امید کم بتائی جاتی ہے 15 ستمبر تک ملک میں کپاس کی پیداوار کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کپاس کی پیداوار تقریبا 90 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے ملک میں 50 تا 70 فیصد ٹیکسٹائل ملز چل رہی ہیں

اس حساب سے کپاس کی کھیت تقریبا ایک کروڑ 25 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے ٹیکسٹائل سیکٹر کے زرائع بتا رہے ہیں کہ ایسی صورت میں بیرونی ممالک سے روئی کی تقریبا 10 تا 15 لاکھ گانٹھیں درآمد کرنے کی ضرورت محسوس ہوگی کیوں کہ کپاس کے در آمد کندگان کے کہنے مطابق پہلے ہی بیرون ممالک سے روئی کی 20 تا 22 لاکھ گانٹھوں کے در آمدی معاہدے کئے ہوئے ہیں جو در آمد ہونا باقی ہیں جس کی قیمت بھی ہوشربہ بڑی ہوئی ہے ۔صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی منکوالٹی کے حساب سے 16000 تا 18500 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 7500 تا 8200 روپے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ 18000 تا 18500 روپے پھٹی کا بھاؤ 7500 تا 8200 روپے صوبہ بلوچستان میں روئی کا بھا ؤ16500 تا 17000 روپے پھٹی کا بھاؤ 7300 تا 8800 روپے ہے۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 800 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 18200 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا بین الاقوامی کاٹن کے بھاؤ میں اتار چڑھا ؤرہا نیویارک کاٹن کا بھا فی پاونڈ 85.90 امریکن سینٹ رہا USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 24-2023 کیلئے 1 لاکھ 5 ہزار 800 گانٹھیں فروخت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں