شہباز گل

مفتاح اسماعیل بہت پریشر میں ہے، شہباز گل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل بہت پریشر میں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے لکھا کہ مفتاح اسماعیل بے چارہ بہت پریشر اور قابل رحم حالت میں ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد عمران خان نے گزشتہ تمام برس پٹرول پر سیلز ٹیکس زیرو رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے عاہدے پر دستخط کئے تھے آپ اسے ختم کیوں نہیں کر دیتے؟ آپ کو کون روک رہا ہے۔