شاہ عبداللہ 46

مغربی کنارے کو اسرئیل میں ضم کرنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے، شاہ اردن

عمان(رپورٹنگ آن لائن)اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم مغربی کنارے کو اسرئیل میں ضم کرنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔

عرب میڈیا کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای)کے دورے کے موقع پر اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر قبضہ کرنے کی کوششوں پر تبصرہ کیا۔

شاہ عبداللہ نے کہا کہ مغربی کنارے پر اسرائیل کے ممکنہ قبضے اور وہاں سے فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔شاہ عبداللہ نے غزہ سے بھی فلسطینیوں کے بیدخل کیے جانے کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں