اسرائیل 29

مغربی کنارے میں تسلط بڑھانے کے اسرائیلی اقدامات پر یورپی یونین کا اظہار مذمت

برسلز (ط )یورپی یونین نے اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے پر اپنا قبضہ مزید مستحکم کر کے فلسطینیوں کو بے دخل کرتے ہوئے یہودی آباد کاروں کے لیے مزید بستیاں قائم کرنے کے منصوبوں کی مذمت کی ہے۔

یورپی یونین نے یہ اظہار مذمت سیکیورٹی کابینہ کی طرف سے کیے گئے اسرائیلی فیصلوں کے بعد کیا ہے۔ یورپی یونین کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان فیصلوں کا مقصد مغربی کنارے پر اسرائیلی تسلط میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں