معیشت 155

معیشت کی ترقی کیلئے ٹیکسیشن نظام میں اصلاحات ،لیکج کو روکنا ہوگا ‘ حبیب الرحمان زبیری

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمان زبیری نے کہا ہے کہ کوئی بھی وزیر خزانہ آئے جب تک ٹیکسیشن نظام میں اصلاحات اور لیکج کو نہیں روکا جاتامعیشت کو درست سمت نہیں مل سکتی ، بد قسمتی سے جو حکومت آتی ہے وہ معیشت کو تجربہ گاہ میں لے جاتی ہے اور پھر رہی سہی کسر بھی نکال دی جاتی ہے ، تجویز ہے کہ معیشت کی ترقی کیلئے اتفاق رائے سے قومی پالیسی مرتب کی جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کم از کم معیشت کے لئے ایڈ ہاک ازم کی بجائے طویل المدت پالیسی ناگزیر ہے ، ٹیکس اکٹھا کرنے کے لئے اس کا دائرہ وسیع کیا جائے ،

روایتی شعبوں کی بجائے نئے شعبے تلاش کئے جائیں ، حکومت سیاحت کی ترقی اور فروغ کے لئے قومی پالیسی کا اعلان کرے جس سے ہوٹلنگ ، گھریلو دستکاری اورٹرانسپورٹ سمیت دیگر درجنوں شعبے عروج حاصل کریں گے۔ حبیب الرحمان زبیری نے کہا کہ حکومت اور بیورو کریسی معاشی چیلنجز کے حوالے سے مشاورت کے عمل کو وسیع کریں ، کارپورٹ سیکٹر، نجی شعبے میں کام کرنے والے ماہرین اور ٹیکس بارز کے عہدیداروں کو مدعو کر کے ملک کے وسیع تر مفاد میں ان سے تجاویز لی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں