لاہور( رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کے لیے سیاسی استحکام اور امن و امان کی صورتحال کا بہتر ہونا نا گزیر ہے ،جب تک سرمایہ کاروں کو اعتماد اور تحفظ کا احساس نہیں ہوگا ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ممکن نہیں۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حالیہ مہینوں میں معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھی گئی ہے لیکن اس کے ثمرات تبھی عوام تک پہنچیں گے جب ملک میں سیاسی استحکام اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی ۔سیاسی استحکام کی وجہ سے پالیسیوں میں تسلسل آتا ہے جس سے معیشت مضبوط ہوتی ہے ۔
انہوںنے کہا کہ ہر طرح کے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے اور معاشی استحکام کے لیے مشترکہ قومی حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔اشرف بھٹی نے کہا کہ حالیہ احتجاج کی وجہ سے ہر طرح کا کاروبار متاثر ہو ااس لئے حالات میں بہتری کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔