اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا رواں مالی سال (جولائی تا دسمبر) میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ مسلم لیگ (ن) کے کسی بھی ایک سال سے زیادہ ہے،یہ سبق ہے کہ معیشت چلانے کے لئے سوجھ بوجھ لازم ہے، اہلیت کا کوئی نعم البدل نہیں۔
اتوار کواپنے ٹوئٹر پیغام میں مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم جی ڈی پی گروتھ یا مہنگائی، بے روزگاری ، قرض اور خساروں کی بدترین صورتحال پرجب بھی بات کرتے تو پی ٹی آئی کے دوست کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی کا حوالہ دینے لگتے تھے۔
اس سال کے نصف اول (جولائی تا دسمبر) میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ مسلم لیگ (ن) کے کسی بھی ایک سال سے زیادہ ہے۔ معیشت پر 16000 ارب قرض چڑھادیا، لاکھوں بے روزگار ہوگئے، ہول سیل روپے کی قدر میں کمی ، بدترین مہنگائی:یہ سب کس کے لئے کیاگیاتھا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ اس بدترین سطح پر آجائے؟یہ سبق ہے کہ معیشت چلانے کے لئے سوجھ بوجھ لازم ہے، اہلیت کا کوئی نعم البدل نہیں۔









