لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ہدایتکار ابو علیحہ کی نئی پنجابی شاٹ کٹ فلم کی عکسبندی تیزی سے لاہور میں جاری گزشتہ روز معروف اداکارہ ثنا فخر ، سید مراد کاظمی، نسیم وکی سمیت دیگر نے اپنے سین عکسبند کروائے
فلم کی کاسٹنگ اور پروڈکشن فور ٹو ٹو ٹیلنٹ کر رہی ہے جبکہ اس کو فلمساز جاوید احمد پرڈیوس کر رہے ہے مزاح سے بھرپور پنجابی فیچر فلم کی کاسٹ میں اداکارہ جگن کاظم، گوہر رشید، نسیم وکی، ثنا فخر، مراد حیدر کاظمی، ہنی البیلا،قیصر پیا، گوشی خان، ارم ملہی، نواز انجم، اور احمد نواز سمیت دیگر شامل ہیں، زرائع کا کہنا ہے فلم کو رواں برس عید الضحی کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کےلئے پیش کیا جائے گا فلم کا میوزک مزاح اور اصلاحی پیغام پر ہوگی جو فلم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔