سید محمد طلحہ 26

معروف ڈیجیٹل کریٹر سید محمد طلحہ نے اپنی توجہ فلم سازی پر مرکوز کرلی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)معروف ڈیجیٹل کریٹر سید محمد طلحہ نے اپنی توجہ فلم سازی پر مرکوز کرلی اس حوالے سے انہوں نے اپنی سٹوری بورڈ بھی مکمل کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا اور اے آئی ٹیکنالوجی نے فلم سازی اور انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں ایک نئی سوچ کو جنم دیا ہے۔ اسی بدلتے ہوئے منظرنامے میں ایک نوجوان اور ہنرمند ڈائریکٹر سید محمد طلحہ نہ صرف اے آئی پر مبنی سبق آموز فلمیں بنا رہا ہے بلکہ ڈیجیٹل بزنس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ ان سے ہونے والی خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں کہا کہ میں شروع سے ہی چاہتا تھا کہ تفریح کے ساتھ ساتھ معاشرے کو کوئی مثبت پیغام بھی دیا جائے۔

اے آئی ایک جدید ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے کم وسائل میں معیاری اور سبق آموز کہانیاں پیش کی جا سکتی ہیں، اسی لیے میں نے اس میدان کا انتخاب کیا۔میری کوشش ہے ڈیجٹیل میڈیا کو عام عوام کو آسان طریقے سے سمجھا سکوں اور نوجوانوں کو اس ٹیکنالوجی کے گر سکھا سکوں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری فلمیں زیادہ تر سماجی مسائل، اخلاقی اقدار اور زندگی کے اہم سبق پر مبنی ہونگی جس میں اصلاحی پیغام اور انٹرنینمنٹ موجود ہوگی جبکہ میرا مقصد نہ صرف انٹرٹینمنٹ بلکہ ناظرین کو سوچنے پر مجبور کرنا اور مثبت تبدیلی لانا ہے و ٹی ٹی پلیٹ فارمز نے ناظرین کو آزادی دی ہے کہ وہ اپنی مرضی کا مواد، اپنی سہولت کے مطابق دیکھ سکیںنئے تخلیق کاروں کے لیے بھی بہترین موقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر اپنا کام دکھا سکیں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے ہم براہِ راست اپنے ناظرین تک پہنچ سکتے ہیں۔ فیڈبیک فوری ملتا ہے، مارکیٹنگ کم خرچ میں ہو جاتی ہے اور مواد کو عالمی سطح پر پھیلانا آسان ہو جاتا ہے۔

جبکہ بات کی جائے کاروبار یا کسی بھی ادارے کی ترقی کی توآج کے دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل بزنس کسی بھی پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر آپ کو آن لائن برانڈنگ، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل اسٹریٹجی آتی ہے تو آپ کم سرمائے میں بھی بڑا کام کر سکتے ہیں میرا ایک ہی پیغام ہے کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ نئی ٹیکنالوجی، خاص طور پر اے آئی اور ڈیجیٹل میڈیا کو سیکھیں۔ یہ مستقبل ہے اور جو اس کے ساتھ چلے گا، وہی کامیاب ہوگا۔ جبکہ طلحہ شاہ جدید ڈیجیٹل سروسز کمپنی ٹیکزوڈو (TechXudo) کے بانی ہے جو برانڈنگ، ٹوڈی اور تھری ڈی اینیمیشن، مصنوعی ذہانت پر مبنی مواد کی تیاری، ویب سائٹ سازی، ویب ایپلیکیشنز، کسٹم سافٹ ویئر، ای کامرس پلیٹ فارمز، اے آئی بوٹس، پبلک ریلیشنز اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی مکمل خدمات فراہم کر رہے

ٹیکزوڈو نے جہاں کاروباری میدان میں اپنی شناخت بنائی ہے، وہیں سماجی خدمت کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہوا ہے۔ کمپنی ہر سال تین سے چار ایسے چھوٹے اور مالی مشکلات کا شکار کاروبار کا انتخاب کرتی ہے، جنہیں بغیر کسی فیس کے مکمل ڈیجیٹل شناخت فراہم کی جاتی ہے۔ اس مدد کے تحت ان کاروبار کو برانڈنگ، آن لائن موجودگی اور جدید ڈیجیٹل سہولیات مہیا کی جاتی ہیں، جو عام حالات میں ان کے لیے ممکن نہیں ہوتیں اس اقدام سےکاروباری افراد کو آگے بڑھنے کا موقع دے رہا ہے اور انہیں ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہا ہے۔ کمپنی ذرائع کے مطابق رواں سال اس فلاحی پروگرام کے لیے درخواستوں کا آغاز مارچ میں متوقع ہے، جس سے مزید مستحق کاروبار ڈیجیٹل سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں