تہران ( رپورٹنگ آن لائن)ایران کے لیے ایک نئے انتباہی اشارے میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ایک ماہ کی مہلت کے بعد، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایرانی فریق کے ساتھ معاہدہ انتہائی مشکل ہے۔
روبیو نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن یہ بہت مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک ایسے صدر کی قیادت میں کام کر رہا ہوں جو کسی سے بھی ملنے کے لیے تیار ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اگر خامنہ ای کل یہ کہیں کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنا چاہتے ہیں،
تو صدر ان سے ملاقات کریں گے، اس لیے نہیں کہ وہ ان سے متفق ہیں، بلکہ اس لیے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ دنیا کے مسائل حل کرنے کا یہی طریقہ ہے۔








