جہانگیرترین گروپ 152

معاملات طے پا گئے، گروپ اسمبلی کے اندر الگ بیٹھنے کے لیے درخواست نہیں دے گا’سعید اکبر نوانی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) جہانگیرترین گروپ نے پارلیمانی لیڈر اسمبلی میں لگانے کے اعلان، پھر اسمبلی میں الگ بنچز پر بیٹھنے کے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے اسمبلی میں الگ بنچز پر بیٹھنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گروپ کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی نے کہا ہے کہ اسمبلی کے اندر الگ بیٹھنے کا کوئی ارادہ نہیں اور سپیکر کو درخواست نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گروپ اور پارٹی میں رہ کر معاملات حل کرنا ہیں، کبھی نہیں کہا کہ ہم نے کوئی منفی اقدام اٹھانا ہے۔ سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ گروپ کے اندر تحفظات ہوتے ہیں جو دور بھی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علیحدہ بنچز پر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اپنے گروپ کے ساتھ ہیںاور ساتھ رہیں گے۔ عثمان بزدار ہمارے وزیراعلی ہیں اور رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں