فرخ حبیب

معاشی سرگرمیوں میں اضافہ پائیدار معیشت کی نشانی ہے، وزیر مملکت

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ پائیدار معیشت کی نشانی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے لکھا کہ جولائی تا دسمبر 6 ماہ میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جاری پیغام میں وزیر مملکت لکھتے ہیں کہ جب بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے تو معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے ، جو پائیدار معیشت کی نشانی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ اعداد و شمار ان لوگوں کوچپ کروانے کے لئے کافی ہے جو بلاوجہ معیشت کی تباہی کارونا روتے ہے۔