عاقب جاوید 164

معاشرے میں کھیلوں کو ختم کردیا جائے تو معاشرہ مر جاتا ہے، عاقب جاوید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہاہے کہ معاشرے میں کھیلوں کو ختم کردیا جائے تو معاشرہ مر جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عاطف رانا اور میں نے اکیلے پانچ لاکھ بچوں کے ٹرائلز کیے،معاشرے میں کھیلوں کو ختم کردیا جائے تو معاشرہ مر جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہر بچے کو حق پہنچتا ہے کہ وہ پانچ دن پڑھے اور دو دن کھیلے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہاکہ اولمپکس میں پاکستان کو کوئی میڈل نہیں مل رہا۔

انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بہترین اقدام ہے۔ انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو سے نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر کھیلوں میں بھی باصلاحیت کھلاڑی سامنے لائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو سپورٹ کرنا چاہیے،اگر کھلاڑیوں کی ڈیویلپمنٹ کرنی ہے تو لاہور قلندرز کی طرح کام کرنا پڑیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں