پروفسیر الفرید

معاشرے انسانی ہمدردی سے پروا ن چڑھتے ہیں،عید مریضوں کیساتھ گزار کر خوشی ہوئی:پروفسیر الفرید

لاہور(زاہد انجم سے)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور ادارے میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

عید مریضوں کیساتھ
معاشرے انسانی ہمدردی سے پروا ن چڑھتے ہیں،عید مریضوں کیساتھ گزار کر خوشی ہوئی:پروفسیر الفرید

پروفیسرالفرید ظفر نے عید الفطر کا تہوار لاہور جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کے ہمراہ گزارا، انہیں عید کی مبارکباد دی اور خود بھی ہسپتال میں ڈاکٹرز کے ہمراہ مریضوں کے علاج معالجے میں حصہ لیاجس سے طبی عملے کی حوصلہ افزائی ہوئی اور وہ اپنے درمیان پرنسپل کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا رہے۔

ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم،ڈاکٹر عبدالعزیز و دیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے عید الفطر کی مناسبت سے ادارے میں اپنی مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا۔

پروفیسر الفرید ظفر نے مریضوں کے فرداً فرداً بستر پر جا کر مریضوں کی خیریت دریافت کرنے کے علاو ہ ان میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے انسانی ہمدردی سے ہی پروان چڑھتے ہیں جن افراد کا نصب العین دکھی انسانیت کی بھلائی اور رب کریم کی رضا کا حصول ہو وہ عزت و مرتبے کی بلندیوں کو چھو لیتے ہیں۔

پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ میرے سمیت انتظامی ڈاکٹرز مریضوں کے ساتھ خوشیاں منانے کا مقصد اُن کے احساس محرومی کو کم کرناہے،ایسے لوگوں کے ساتھ گزرے ہوئے تمام لمحات دلی سکون اور اطمینان کا باعث بنتے ہیں۔ پرنسپل جنرل ہسپتال نے مزید کہا کہ درد اور مشکل میں مبتلا مریضوں کے دکھوں کا مداوا کر کے اُن کے چہرے پر مسکراہٹ لانا ہی اصل مسیحائی ہے کیونکہ اپنی خوشیاں بیماروں کے علاوہ و تیمارداری پر قربان کرنے والے ہر لحاظ سے قابل ستائش ہوتے ہیں۔

ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے سرکاری تعطیلات کے دوران مریضوں کو بلا تعطل طبی و تشخیصی سہولیات فراہم کرنے کے بارے پرنسپل پی جی ایم آئی کو بریفنگ میں بتایا کہ پروفیسر صاحبان و نرسنگ انتظامیہ کی مشاورت سے ڈیوٹی روسٹر مرتب کیے گئے ہیں تاکہ شعبہ حادثات، لیبر روم، آپریشن تھیٹرز اور ڈائلسز سینٹرز میں تمام شعبوں میں آنے والے مریضوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پروفیسر الفرید ظفر نے مثالی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس، نرسنگ انتظامیہ اور ہیلتھ پروفیشنلز کو مبارکباد دی اور اُن کی تعریف کی۔ پرنسپل نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سرکاری چھٹیوں کے بعد عید پر اپنے فرائض کی انجام دہی کرنے والے ملازمین کو ایس او پیز کے تحت رخصت دی جائے تاکہ وہ بھی چند یوم اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار سکیں۔

پروفیسر الفرید ظفر نے مخیر حضرات کی جانب سے ایل جی ایچ میں عید ٹرو اور دوسرے دنوں میں مریضوں و اُن کی فیملی کو سپیشل کھانے کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ لواحقین نے بہترین انتظامات اور مفت طبی سہولتوں کی فراہمی پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں ڈھیروں دعائیں دیں جبکہ ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے عید کی نماز ایل جی ایچ کی مسجد میں اد ا کی،

وہ ملازمین اور شہریوں سے عید ملے اورانہوں نے ملکی ترقی اور خوشحالی و استحکام و مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔