لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں بھارت کی جیت پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت اس ٹائٹل کا مکمل حق دار تھا کیونکہ اس کی ٹیم کا کمبینیشن بہترین تھا اور بینچ پر موجود کھلاڑی بھی پلیئنگ الیون جتنے مضبوط تھے۔
انہوںنے کہاکہ مضبوط بینچ کسی بھی بڑی ٹیم کی کامیابی کی بنیاد ہوتی ہے۔شاہد آفریدی نے سنجو سیمسن کی بیٹنگ کو ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے موقع ملنے پر بہترین کارکردگی دکھائی۔ آفریدی نے ابھیشک شرما اور ایشان کشن کی کارکردگی کو بھی سراہا جبکہ جسپریت بمراہ کو بھارتی بولنگ کا ستون قرار دیا۔









