پرویز الٰہی 18

مشکل وقت میں کارکنوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے’چودھری پرویز الٰہی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق ڈپٹی وزیر اعظم ، سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے میاں علی کامران اور دیگر نے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں اپنے کارکنوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ وہ کارکن جو آزمائش کی گھڑی میں عمران خان کے شانہ بشانہ ڈٹے رہے، دراصل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خدمت خلق کے جذبے کو جاری رکھتے ہوئے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کی اصل طاقت اس کے مخلص کارکن ہیں جو ہر کڑے وقت میں اپنے قائد کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے رہے۔میاں علی کامران نے بھی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کارکنوں کی صفوں میں اتحاد اور خدمت کا جذبہ قائم رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں