واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن ) منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹیلینا جارجیوا نے کہا کہ مشکل وقت میں انخلا ءکے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اعلی سطح پر کی جانے والی کوششیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں،تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور وزیرِ اعظم عمران خان کو منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹیلینا جارجیوا کی جانب سے مراسلہ بھی تحریر کیا گیا ہے،
منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایفکرسٹیلینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ انتہائی مشکل گھڑی میں افغانستان سے آئی ایم ایف اسٹاف اور انکے خاندانوں کے بحفاظت انخلا پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہیں،واضح رہے کہ کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔