مریم اورنگزیب 35

مشرقی ہوائوں سے بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہو گی’ مریم اورنگزیب

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مشرقی ہوائوں سے بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہو گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صبح ہوائوں کا رخ بدلنے سے اے کیو آئی میں بہتری کا امکان ہے، لاہور میں میکینکل اسٹریٹ واشنگ جاری ہے۔لاہور میں واٹر اسپرے اور ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ بھی جاری ہے، بھٹوں اور انڈسٹری کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ کھلی جگہوں پر آگ جلانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے.

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر روزانہ جرمانے کیے جارہے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ صوبے بھر میں اسموگ ایمرجنسی اسکواڈز 24/7 فیلڈ میں الرٹ ہے، ٹریفک پولیس کی خصوصی اینٹی اسموگ ڈیوٹیاں بڑھا دی گئی ہیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں