گوادر (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دشمن نہیں چا ہتا کہ بلوچستان اور پاکستا ن ترقی کریں ،مشرقی پڑوسی ہر نئے دن سازش کرتا رہتا ہے ۔
گوادر میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم نے بلوچستان میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم کیے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی کرے اس کام میں ہماری نوجوان نسل بڑا کردار ہے ، ہماری کوشش ہے کہ نوجوان نسل کو ٹیکنا لوجی سے روشناس کرا جائے تاکہ تعلیم و ٹیکنا لوجی کے میدان میں پاکستان کے نوجوان دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کر یں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین ، سعودی عرب اور یو اے ای نے بے پنا ہ مدد کی،چین ، سعودی عرب اور یو اے ای نے بغیر معاہدے ہماری مدد کی ہے ، شہباز شریف گوادر پورٹ کی ڈریجنگ کے لئے اب معاہدہ ہوگیا ہے، پاکستان کا مشرقی پڑوسی نہیں چا ہتا کہ پاکستان اور بلوچستان ترقی کرے ، آج پاکستان ڈیفالٹ سے نکل چکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ2015 کے بعد گوادر بندر کی ڈریجنگ نہیں کی گئی ،یہاں سمند ر کی گہرائی سب سے زیادہ ہے بڑے جہاز بھی آسکتے ہیں ، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور میں جاری منصوبوں کو التوا رکھا گیا ،آج ہم نے ڈرلنگ کا آغاز کیا ہے اس کو جلد مکمل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ کے لئے مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ بلو چستان کے لئے رکھیں گے،لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے بلوچستان کا حصہ 14 فیصد رکھا ہے ،باقی صوبوں میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ہیں ،ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو جلد پاؤں کو کھڑا کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہاں منصوبے بن رہے ہیں عوام کا کوئی نقصان نہیں ہو رہا ،آج پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے ،ہم نے پاکستان کی ترقی کے لئے دن رات محنت کی ہے ،پچھلی حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پر لا کھڑا کیا تھا ۔