نیتن یاہو 83

مشرق وسطی کا نقشہ تبدیل کردیا، ٹرمپ سے مل کر مزید بہتری لائیں گے، نیتن یاہو

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ ہم نے مشرق وسطی کا نقشہ تبدیل کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مل کر مزید بہتری لائیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ملاقات ہماری دوستی اور اسرائیل امریکا تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیل اور خطے کو درپیش اہم مسائل پر بات ہوگی۔

نیتن یاہو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منگل کو وائٹ ہائوس میں ملاقات طے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں