واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن )بھارتی انتہا پسندوں کی مسلمانوں کو قتل کر نے کے کھلے عام اعلان پر بھارتی حکومت اور رہنما خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت باقی سیاسی رہنماوں کی بے حسی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلمانوں کے خلاف متحرک جماعتوں کو حکومتی سطح سے پشت پناہی حاصل ہے۔
اخبار کا مزید کہنا تھا کہ کرسمس پر آگرہ میں سانتا کلاز کا پتلا نذرِ آتش کیا گیا، موت کے خوف سے بھارتی عیسائیوں نے خود کو ہندو کہلوانا شروع کردیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق انتہا پسند ہندو گرجا گھروں پر حملے کرتے ہیں اور عیسائیوں کو زبردستی ہندو بنا رہے ہیں، انتہا پسندوں کو مودی کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔








