فرخ حبیب

مسلم لیگ (ن )سے ڈونرز کے شناختی کارڈز کا سوال کریں تو جواب دیتے نہیں ،فرخ حبیب

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )سے ڈونرز کے شناختی کارڈز کا سوال کریں تو جواب دیتے نہیں ،الیکشن کمیشن کا کام ہے وہ تمام سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال کریں،قانون کی خلاف ورزی کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ن لیگ نے ابھی کوئی اکاؤنٹ کی تفصیل جمع نہیں کروائی۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )سے ڈونرز کے شناختی کارڈز کا سوال کریں تو وہ دیتے نہیں ہیں،الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی کو پابند بنایا ہے کہ جلد از جلد اس کا فیصلہ کریں۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف خود ہی اپنی پارٹی کو دس کروڑ کے فنڈ دیتے ہیں اور پھر وہاں سے چھ کروڑ اپنے اکاونٹ میں کرا دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )ہمیشہ جعلی خط اور ٹرسٹ ڈیڈ لے آتے ہیں،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی وجہ سے تحقیقات میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کا کام ہے وہ تمام سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال کریں،قانون کی خلاف ورزی کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے۔