مسجد حرام 151

مسجد حرام میں اکتوبر سے اب تک نمازیوں اور معتمرین کی تعداد 1.25 کروڑ ریکارڈ

مکہ مکرمہ (ر پورٹنگ آن لائن)گذشتہ برس 4 اکتوبر کو مسجد حرام میں عمرے اور نماز کی ادائیگی کے باقاعدہ دوبارہ آغاز کے بعد سے آج 28 مارچ تک عمرہ ادا کرنے والے معتمرین کی مجموعی تعداد 31.94 لاکھ ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے مطابق اسی عرصے میں نمازیوں کی تعداد 93.2 لاکھ افراد رہی۔اس طرح مذکورہ عرصے میں مجموعی طور پر 1.25 کروڑ کے قریب نمازیوں اور معتمرین نے مسجد حرام کا رخ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں