مقبوضہ بیت المقدس (ر پورٹنگ آن لائن)مسجد اقصی کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کو دھاووں کی اجازت دے کر اسرائیل غزہ کی پٹی پر شکست کو چھپانے اور شکست کو فتح میں بدلنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الشیخ صبری کا کہناتھا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر دھاوئوں کی اجازت دینا اور یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنا غزہ کی پٹی غزہ کی جنگ میں شکست کو چھپانے کی کوشش ہے۔
الشیخ عکرمہ نے یہودی آباد کاروں کے دھاووں سے کے نتائج کی ذمہ داری اسرائیل پرعایدکی ہے۔الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ یہودی آبادکاروں کے اتوارمسجد اقصی پر دھاوے مذہبی دہشت گردی ہے۔خیال رہے کہ کل اتوار کو یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے قبلہ اول میں مراکشی دروازے سے گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں کے دھاووں کا یہ سلسلہ تین ہفتوں کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا ہے۔









