مسجد اقصی 157

مسجد اقصی میں 50ہزار نمازیوں کی آمد،نماز جمعہ اداکی گئی

مقبوضہ بیت المقدس (ر پورٹنگ آن لائن)مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے حائل دشواریوں کے باوجود 50 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ کے لئے قبلہ اول مسجد اقصی کا رخ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے درجنوں کے حساب سے ناکے اور چیک پوائنٹ لگائے جہاں پر لمبے دورانیے تک فلسطینیوں کی چیکنگ کی جاتی ہے اور کئی فلسطینیوں کو اعتراض لگا کر مسجد جانے سے روک دیا جاتا ہے۔

جمعہ کے خطبے کے دوران امام اقصی شیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصی میں فلسطینی شہریوں کی موجودگی کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جاسکے۔شیخ عکرمہ نے بتایا کہ فلسطین میں سال 2021 کے دوران اسرائیل نے شہریوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی ہے۔انہوں نے فلسطینیوں کی جانب سے اپنی زمینوں کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا اور اسرائیلی ہتھکنڈوں کا بہادری سے سامنا کرنے والے فلسطینیوں کی تحسین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں