سافٹ ڈرنکس 215

مستقل طور پر سافٹ ڈرنکس استعمال کرنے والے لوگوں میں قبل ازوقت موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے،تحقیق

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) مستقل طور پر سافٹ ڈرنکس استعمال کرنے والے لوگوں میں قبل ازوقت موت کا خطرہ

زیادہ ہوتا ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق محققین نے نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ روازانہ شوگر ہو

یا کسی اورمیٹھے ذائقہ کے حامل صرف دو سافٹ ڈرنکس پینے سے قبل ازوقت موت کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ یورپی ممالک

میں اس حوالے سے تحقیق کی گئی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ مہینے میں ایک بار سافٹ ڈرنکس پینے والے لوگوں کے

مقابلے میں جو لوگ دن میں دو بار سافٹ ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں ان میں قبل از موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں

4 لاکھ 50 ہزار لوگوں کا ڈیٹا شامل کیا گیا ہے جن کی اوسط عمریں 16 سال سے زیادہ ہیں۔ مزید یہ کہ دن میں دو یا زائد مرتبہ سافٹ

ڈرنکس پینے والے لوگ خون جبکہ ایک یا زائد مرتبہ سافٹ ڈرنکس کا استعمال کرنے والے لوگ نظام ہضم کی بیماریوں کی

وجہ سے موت کا شکار ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں