عالمی ادارہ صحت 159

مسائلِ صحت سے دوچارافراد کوکوروناویکسین کی تقویتی خوراک لگانے کی سفارش

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ویکسین ایڈوائزری پینل نے صحت کے مسائل سے دوچار افراد یا غیرفعال ویکسین لگوانے والے افراد کو کووڈ19ویکسین کی ایک اور اضافی خوراک لگانے کی سفارش کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے ان افرادکی تعریف یہ کی کہ جن کی قوتِ مدافعت کم زورہے یاجنھوں نے کوئی غیرفعال ویکسین لگوائی ہے۔ عالمی ادار صحت کے تزویراتی مشاورتی گروپ کے ماہرین (سیج)نے کووڈ19کی اضافی خوراک کی ضرورت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کے بعد نئی سفارش کی اور پہلے سے مختلف عوارض سے دوچارافراد کو اضافی خوراک لگانے کی ضرورت پرزوردیا ۔

سیج کے چیئرمین ایلیژینڈروکریویوٹو نے ایک نیوزبریفنگ میں تازہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایاکہ کووڈ19کے خلاف ویکسین کی افادیت کم ہوکررہ گئی ہے،خاص طور پرضعیف العمرافراد میں اس کے اثرات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ڈبلیوایچ او کے شعبہ ویکسن نیشن کی ڈائریکٹرکیٹ اوبرائن نے کہا کہ کووڈ19کی ویکسین دوسری خوراک کے بعد چھے ماہ تک بہت اچھی طرح تحفظ فراہم کرتی ہے۔البتہ اس کی افادیت میں کچھ معمولی کمی واقع ہوجاتی ہے۔کریویوٹو نے کہا کہ جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی ایک خوراک اب بھی مثر ہے لیکن دو خوراکوں کے استعمال سے متعلق کمپنی کی کلینیکل جانچ کے اعدادوشمار واضح افادیت ظاہر کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں