مسائل کے حل 238

مسائل کے حل کیلئے بنائی کمیٹی کا مینڈیٹ صرف کراچی کی صفائی تک ہے،خالد مقبول صدیقی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مسائل کے حل کے لے بنائی گئی کمیٹی کا مینڈیٹ صرف شہر کی صفائی تک محدود ہے۔

اپنے بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ کوئی خصوصی کمیٹی نہیں ہے بلکہ صرف اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک ورکنگ کمیٹی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد وفاق نے ضروری سمجھا کہ اپناکردار اداکرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کراچی کے مسائل کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا مینڈیٹ صرف شہر کی صفائی تک ہے، تاہم مہذب معاشروں میں صفائی کا نظام بلدیاتی حکومتوں کے پاس ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں