ڈاکٹرشہباز گل

مریم کو آنے والے دنوں میں مشکلات میں گھرا دیکھ رہا ہو ں،شہباز گل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وہ مریم نواز کو آنے والے دنوں میں مشکل میں گھرا دیکھ رہے ہیں۔

شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ پیپلزپارٹی ہو یا پی ڈی ایم، یہ سینیٹ کا الیکشن نہیں جیت سکتے، پی ڈی ایم کے بہت سارے لوگ ان سے رابطے میں ہیں، پی ڈی ایم کے اپنے لوگ ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی رہائی پر مریم نواز پر زیادہ پریشر پڑا ہے، حمزہ کی رہائی کے بعد اب جنگ ہوگی کہ نیا ولی عہد کون ہوگا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وہ مریم نواز کو آنے والے دنوں میں مشکل میں گھرا دیکھ رہے ہیں۔