مریم نواز کی پیشی 269

مریم نواز کی پیشی، نیب لاہور آفس کے باہر لیگی کارکن مشتعل، پولیس سے جھڑپیں،مریم نواز کی نیب پیشی منسوخ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) لیگی رہنما مریم نواز کی نیب لاہور آفس میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان مشتعل ہوگئے، پولیس پر پتھرا وکیا جبکہ کارکنوں نے بیرئیر توڑنے کی بھی کوشش کی،

لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی، پولیس نے خواتین سمیت کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امرا سے ریلی کی شکل میں نیب لاہور آفس پہنچیں۔

اس موقع پر رانا ثنا، پرویز رشید، طلال چوہدری، دیگر ن لیگی رہنما اور بڑی تعداد میں ن لیگی کارکنان مریم نواز کے ہمراہ موجود تھے۔ مریم نواز کی گاڑی ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے چلائی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے نیب آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

نیب دفتر کے باہر پولیس اور لیگی کارکنوں میں شدید جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے میری گاڑی پہ پتھرا کرکے میری گاڑی کا شیشہ توڑ دیا ہے اگر اتنا ہی ڈرتے ہو تو بلاتے کیوں ہو مریم نواز شریف کو پولیس نے لیگی کارکنوں کو آگے جانے سے روکنے کی کوشش کی تو لیگی کارکن بپھر گئے، انہوں پولیس پر پتھرا کیا اور ہاتھ پائی بھی ہوئی۔

پولیس نے لیگی کارکنوں کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کی بھاری شیلنگ کی، واٹر کینن استعمال کی اور جوابی پتھرا بھی کیا جس کے نتیجے میں کئی کارکن زخمی ہوگئے۔ اس جھگڑے میں مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ مریم نواز نے پولیس پر اپنی گاڑی پر حملہ کرنے کا الزام بھی لگایا۔

نیب نے حالات کی خرابی کی وجہ سے مریم نواز کی پیشی منسوخ کردی جس کے باعث مریم نواز نیب دفتر سے واپس روانہ ہوگئیں۔ نیب کے مطابق شرپسند عناصر کی جانب سے حالت کشیدہ کرنے کے باعث پیشی منسوخ کی گئی اور نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں