مریم نوازشریف 47

مریم نواز کا نکاسی آب کے پراجیکٹس جون سے قبل مکمل کرنے کا ہدف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نکاسی آب کے پراجیکٹس جون سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 15 شہروں میں واسا کمپلیکس ڈیزائن کی منظوری دی گئی اور جاری نکاسی آب کے پراجیکٹس پر 24 گھنٹے کام کرنے کا حکم دیا گیا۔

مون سون سے قبل سیوریج لائن اور بارشی پانی کے نکاس کے پراجیکٹس کی یقینی تکمیل کی ہدایت کی گئی۔

دوران اجلاس بتایا گیا کہ سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، گجرات، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان اور سیالکوٹ میں نکاسی آب کے پراجیکٹس جاری ہیں، جہلم، حافظ آباد، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور راولپنڈی میں بھی نکاسی آب کے پراجیکٹس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔

15 شہروں کیلئے 2265 کلو میٹر طویل سیوریج لائن اور بارش کے پانی کے نکاس کیلئے 189 کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی، فیز ون میں 86 ڈسپوزل سٹیشن اور 9 انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ واسا سیوریج اور بارشی پانی کے نکاس کے پراجیکٹ کی تکمیل پر 752 کلو میٹر طویل سڑکیں بھی تعمیر کرائے گا، واسا کمپلیکس میں افسران کے لئے ہوسٹل بھی بنائے جائیں گے، واسا، ڈیش بورڈ اور موبائل ایپ پر جاری پراجیکٹس کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ ہوگی۔

بتایا گیا کہ واسا مون سون سے قبل بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کے لئے ڈی سلٹنگ مہم بھی شروع کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں