ترجمان پنجاب حکومت 152

مریم صفدر عوام کی نہیں آل شریف کے حق حکمرانی کی جنگ لڑرہی ہے’ ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم صفدر عوام کی نہیں آل شریف کے حق حکمرانی کی جنگ لڑرہی ہے،قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان کا نام لے کر ہرزہ سرائی کرنا ہرگز ملک وقوم کی خدمت نہیں ہے اور ریاست مخالف بیانیہ اپنانے والوں کی سیاست سسک سسک کر اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے ،یوسف رضاگیلانی کا سینیٹ نشست پر جیتناووٹ کو عزت دو نہیں ووٹ کوذلت دوکا عملی مظاہرہ تھا۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نوازشریف کی طویل ہوتی مفروری اور لڑکھڑاتی زبان واضح بتارہی ہے آپ شکست خوردہ شخص ہیں ،پاکستان کی سیاست کو آلودہ ترین کرنے والا ٹھگوں کاٹولہ آج ہمیں اخلاقیات کادرس دے رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خان ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں اور وہ کسی قیمت پر بھی لٹیروں سے ہاتھ نہیں ملائیں گے،گر عمران خان نے لٹیروں کی پچ پر ہی کھیلنا ہوتا تو22سال کی طویل اورلازوال جدوجہد نہ کرتے ۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے اصلاحات کی جانب پیشرفت شروع ہے اورانشا اللہ اس عمل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں