لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم کے رکن سعد بن نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے ـ
سینئر صوبائی مریم اورنگزیب مرحوم کے گھرگئیں اور مرحوم سعد بن نعیم کے والدین،بہن اوربیوی سے ملاقات کیـ سینئر صوبائی وزیر نے اہل خانہ دلی ہمدردی کااظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی ـ
مریم اورنگزیب نے دعا کی کہ اللہ تعالی لواحقین کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ـسینئرصوبائی وزیر نے سعد بن نعیم کی مسلم لیگ (ن) کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاـ