مریم اورنگزیب 303

مریم اورنگزیب کی انڈے اور مرغیوں کی قیمت میں اضافے کی شدید مذمت

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انڈے اور مرغیوں کی قیمت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کا اعتراف ِ گناہ درست ہے کہ ابھی آپ کو حکومت چلانا سیکھنا ہے لیکن آٹا چینی ، بجلی گیس ، دوائی اور اب انڈوں کی چوری میں آپ سے بڑا اور قابل مافیا اور چور کوئی نہیں ہے ،عمران صاحب آپ نے تو انڈے اور مرغی سے معیشت ٹھیک کرنی تھی آپ نے تو انڈے اور مرغی ہی عوام کی پہنچ سے باہر کر دیئے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب نواز شریف کے دور میں جس قیمت میں مرغی ملتی تھی، آج انڈے مل رہے ہیں،عمران صاحب اس سے پہلے کہ ایک انڈے کی قیمت مرغی خانے کے برابر ہو، استعفی دیں اور گھر جائیں،عمران صاحب روٹی، آٹا، چینی، دوائی کے بعد انڈے اور مرغی بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے ہیں،قبضہ ، آٹا، چینی ، بجلی ، گیس، دوائی اور انڈے مافیا ملک پہ مسلط ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں