اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) تر جمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے حکومت سے ٹرینیں بند کر کے ریلوے کی خراب پٹری ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت سے ٹرینیں بند کر کے ریلوے کی خراب پٹڑی ٹھیک کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جہاں جہاں ٹریک کی حالت خراب ہے وہاں گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر کے ہنگامی بنیادوں پہ پٹڑی کی مرمت کی جائےمنفی اور گھٹیا سیاست کی بجائے مستقبل میں ایسے حادثے نہ ہوں پہ غور کرنا چاہئیے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ المناک حادثے پہ منفی سیاستٓ افسوسناک اور شرمناک ہےلوگوں کے خاندان اجڑ گئے اور حکومتی وزرا اپنی نالائقی کا بوجھ ہمیشہ کی طرح پچھلی حکومتوں پہ ڈالنے کی کوشش میں لگے رہے لواحقین کے گھروں میں بچھی صف ماتم کا پارلیمان میں حکومت کی طرف سے مزاق اڑایا گیا۔ ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ سعد رفیق نے مثبت نشاندہی کی جو حادثے کی وجہ ہو سکتی ہے، اس پر حکومتی الزام تراشی گھٹیا اور شرمناک رویہ ہےاللہ تعالی لواحقین کو صبر اور حادثے میں شہید ہونے والوں کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔