احسن اقبال 207

مری واقعہ حکومت کی بے خبری پر سوالیہ نشان ہے ، حکومتی بے حسی کی وجہ سے جانی نقصان ہوا،احسن اقبال

نارروال (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مری واقعہ حکومت کی بے خبری پر سوالیہ نشان ہے ، حکومتی بے حسی کی وجہ سے جانی نقصان ہوا، ، عمران خان نے عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دیا ہے، ملک میں گندم کا شدید بحران آنے والا ہے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ مری میں حکومتی بے حسی کی وجہ سے جانی نقصان ہوا، مری واقعہ حکومت کی بے خبری پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دیا ہے، وزیراعظم نے عوام کو دھوکہ دے کر بڑی کرپشن کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو اپنی کرپشن اور نا اہلی کا جواب دینا ہو گا، پاکستان کو تحریک انصاف حکومت نے دیوالیہ کردیا ، تحریک انصاف حکومت نے ملک میں گیس کا بحران پیدا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کا شدید بحران آنے والا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں