کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں سرکاری نوکریوں کی لوٹ سیل لگائی ہوئی ہے،سندھ میں نوکریوں کی بندربانٹ کے خلاف عدالت جائیں گے۔
اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹرز تعینات نہیں ہونے چاہیے، مرتضیٰ وہاب مستردشدہ ہیں ا ن کی تعیناتی نہیں ہونے دیں گے،13سال میں وزیراعلی سندھ کے جہازکوغیرقانونی طریقے سے استعمال کیاگیا، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں سرکاری نوکریوں کی لوٹ سیل لگائی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے صوبائی وزراءبلٹ پروف گاڑیاں استعمال کررہے ہیں،سندھ میں نوکریوں کی بندربانٹ کے خلاف عدالت جائیں گے۔