مراد علی شاہ 195

مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس 17 فروری کو طلب کرلیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس 17 فروری کو طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں میٹروپولیٹن یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے بل پر سندھ کابینہ اجلاس سے منظوری لے لی جائے گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں میئر کراچی کو کے ڈی اے کی گورننگ باڈی میں رکن اور واٹر بورڈ کے چیئرمین کے اختیارات منتقل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ میئر کو مزید اختیارات دینے کے لیے سندھ حکومت نے جماعت اسلامی، پی ایس پی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی تھی۔ واضح رہے کہ سندھ کابینہ کا اجلاس 17 فروری کو صبح 10 بجے وزیراعلی ہاوس میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں