طالبعلم سے بدفعلی 249

مدرسے کے طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے کیس میں اہم پیشرفت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) مفتی عزیر الرحمان کے شریک ملزم عبداللہ نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت لے لی۔ ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے پولیس کو ملزم کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ملزم عبداللہ کو مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پچاس ہزار روپے مچلکے کے عوض ملزم کی عبوری ضمانت 30 جون تک منظور کی۔ ملزم پر مدعی مقدمے صابر شاہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ اس کیس مفتی عزیز کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں